ابنا: مقامی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے سرحدی گاؤں آرندو میں چترال اسکاؤٹس کی چوکیوں پر حملہ کیا ۔ اس گاؤں کی سرحد افغانستان کے صوبہ نورستان سے ملتی ہیں ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کچھ جنگجوؤں نے سرحد چوکیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد سینکڑوں میں تھی ۔ سرحد پار افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں شدت پسند اس سے قبل بھی حملے کر چکے ہیں اور پاکستان ان پر احتجاج بھی کرچکا ہے ۔جولائی میں ضلع دیر میں سینکڑوں عسکریت پسندوں نے افغان سرحد عبور کرے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا تھا۔ شدت پسندوں کے حملے میں کم ازکم 27پاکستانی جب کہ پچاس سے زائدجنگجو مارے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110